وزیر اعظم کا دورہ لودھراں الیکشن کمشن آج ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا جائزہ لے گا
اسلام آباد/حیدر آباد (این این آئی) لودھراںمیں وزیراعظم نواز شریف کے دورے سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی یا نہیں؟ الیکشن کمیشن اپنے اعلیٰ سطحی اجلاس میں (آج) پیر کو اس کا جائزہ لے گا۔ تحریک انصاف کی طرف سے وزیراعظم کے اس دورے کو جس میں انہوں نے کسانوں میں چیک تقسیم کئے وہاں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154میں ضمنی انتخاب کے باعث انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور پری پول رگنگ قرار دیا گیا ہے جس پر الیکشن کمشن کے اس اجلاس کو بڑی اہمیت دی جارہی ہے ۔ اجلاس کے بعد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمشن حکم جاری کرے گا۔ دوسری جانب سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کےلئے الیکشن کمشن کا اہم اجلاس آج حیدر آباد میں ہوگا۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق اجلاس کی صدارت سیکرٹری الیکشن کمشن کریں گے۔ اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر ¾ چیف سیکرٹری سندھ ¾ پولیس ¾ رینجرز اور فوج کے حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سندھ کے حساس پولنگ سٹیشنز کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔
الیکشن کمشن