ایران میں انقلاب کے بعد پہلی خاتون سفیر کا تقرر، مرضیہ افخام ملائشیا میں خدمات انجام دینگی
تہران (اے ایف پی) ایران نے 1979ءانقلاب کے بعد اپنی پہلی خاتون سفارتکار کا تقرر کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخام کو ملائشیا میں ایرانی سفارتخانے کی سربراہی دی گئی ہے۔ وزیر خارجہ جواد ظریف نے تہران میں ایک تقریب میں ان کی تعیناتی کا اعلان کیا اور کہا افخام کا انتخاب چند منٹوں میں مکمل ہو گیا تاہم ان کی جگہ انکے متبادل کے انتخاب میں 4 ماہ لگے۔ افخام اس سے قبل وزارت خارجہ کی پہلی خاتون ترجمان کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہیں۔ ظریف نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2 سال کے دوران اپنے فرائض وقار، بہادری اور بصیرت کے ساتھ نبھائے ہیں۔
پہلی خاتون سفارتکار