وزیراعلی کی بھاگڑیاں آمد‘ فیکٹری حادثے میں جاں بحق عرفان کے لواحقین کو گھر دینے کا اعلان
لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چین کی ہےواننگ شین ڈونگ پاور کمپنی کے نائب صدر لےو جےائی (Mr.Liu Jie) کی سربراہی مےں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقا ت کے دوران 1320 مےگاواٹ کے ساہیوال کول پاور منصوبے پر ہونے والی پےش رفت پر تبادلہ خیال ہوا اور منصوبے پر مزےد تیز رفتاری سے کام کرنے پر اتفاق کےا گےا۔ وزےراعلیٰ نے منصوبے پر اب تک ہونے والی پےش رفت پر اطمےنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کورےڈور کے اس اہم منصوبے کو جلد سے جلد حقےقت کا روپ دےں گے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ 1320 میگاواٹ کے منصوبے پر برق رفتاری سے کام کیا جا رہا ہے۔ منصوبہ 2017ءمےں مکمل ہوگا۔ گےس اور کوئلے سے چلنے والے بجلی کے منصوبے مکمل ہونے سے عوام کو سستی بجلی ملے گی۔ نائب صدر چینی کمپنی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم کی جانب سے غیرمعمولی تعاون پر شکرگزار ہیں۔ علاوہ ازیں وزےراعلیٰ سے چےن کی توانائی سےکٹر کی معروف کمپنی زونرجی کے صدر ےوےانگ نے ملاقات کی اور قائداعظم سولر پارک بہاولپور مےں چائنہ پاکستان اکنامک کورےڈور کے تحت لگائے جانے والے سولر منصوبے پر پےش رفت پر بات چےت ہوئی۔ وزےراعلیٰ نے کہا توانائی منصوبوں کی مقررہ مدت مےں تکمےل ہمارا مشن ہے۔ سولر کے ساتھ گےس اور کوئلے سے بھی بجلی پےدا کرنے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ سے چےنی سرماےہ کاروں کے وفد نے بھی ملاقات کی اور توانائی کے شعبہ مےں سرماےہ کاری کے امکانات پر بات چےت ہوئی۔ چےنی سرماےہ کاروں نے پنجاب مےں توانائی خصوصاً کوئلے اورکوڑا کرکٹ سے بجلی بنانے کے منصوبوں مےں گہری دلچسپی کا اظہار کےا۔ وزےراعلیٰ سے ترکی کے بےن الاقوامی ادارے البراک گروپ آف کمپنےز کے چےئرمےن احمت البراک نے ملاقات کی۔ اس دوران پنجاب مےں توانائی، ٹرانسپورٹ اور تعمےراتی شعبے مےں سرماےہ کاری کو مزےد فروغ دےنے پر تبادلہ خےال ہوا۔ احمت البراک نے کامےاب سرماےہ کاری کانفرنس پر وزےراعلیٰ محمد شہباز شرےف کو مبارکباد دی۔ وزےراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جاندار پالےسےوں سے ملکی اور غےر ملکی سرماےہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سے ترکی کے معروف سرماےہ کار گروپ کے چےئرمےن عبدالقادر توران نے ملاقات کی۔ عبدالقادر توران نے وزےراعلیٰ شہبازشرےف کو اپنے گروپ کی جانب سے پاکستان کے زلزلہ متاثرےن کےلئے گرم کپڑوں پر مشتمل 750 بےگ دےئے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشرےف نے اس موقع پر کہا کہ ترکی نے ہر مشکل کی گھڑی مےں پاکستان کا ساتھ دےا ہے۔ علاوہ ازیں وزےراعلیٰ فیکٹری حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مزدور عرفان علی کی رہائش گاہ بھاگڑےاں گاو¿ں، گرےن ٹاو¿ن گئے۔ وزےراعلیٰ نے مرحوم کے والد، بےوہ اور دےگر اہل خانہ سے ہمدردی اور اظہار تعزےت کےا۔ مرحوم عرفان علی کی بےوہ نے وزےراعلیٰ کو بتاےا کہ ان کے شوہر گھر کے واحد کفےل تھے اور وہ کرائے کے گھر مےں رہتے ہےں جس پر وزےراعلیٰ نے مرحوم عرفان علی کے اہل خانہ کو گھر دےنے کا اعلان بھی کےا اور مالی امداد کا چیک بھی دیا۔ وزیراعلیٰ نے فیصل آباد کے علاقہ مکوآنہ میں زیادتی کے بعد 6 سالہ بچے کے قتل پر لواحقےن کے احتجاج کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لےتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے مانگا منڈی کے علاقہ میں معذور بچی سے زیادتی کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لےتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ علاوہ ازیں وزےراعلیٰ نے مسلم لےگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی سےد مخدوم علی رضا کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکےا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے سیالکوٹ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے مزدوروں کے ملبے تلے دبنے کے واقعہ کا فوری نوٹس لےتے ہوئے امدادی اداروں اور انتظامےہ کو ملبے تلے دبے مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کےلئے امدادی سرگرمےاں تےزکرنے کی ہداےت کی۔ قبل ازیں اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ پاکستانی عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ پاکستان کا بطور ایک آزاد، اعتدال پسند، جمہوری اور فلاحی ریاست کا قیام اقبالؒ کے نظریات کا مرہون منت ہے۔ اقبالؒ ہی وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کےلئے ایک علیحدہ وطن کا نظریہ پیش کیا تاکہ وہ اپنی اقدار، تہذیب اور مخصوص زندگی کے مطابق گزربسر کرسکیں۔ اس وقت پاکستان تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے۔ اسے دہشت گردی، انتہاپسندی، فرقہ واریت اور دیگر مسائل کا سامنا ہے۔ ان حالات میں فلسفہ اقبالؒ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ”میں“ کی روش چھوڑ کر اجتماعی سوچ اپناتے ہوئے ”ہم“ کے راستے پر چلنا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر آج 9نومبر کو صوبے کے تمام تعلیمی ادارے یوم اقبالؒ کے موقع پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کررہے ہےں، جن میں طلباءاور طالبات کو اقبالؒ کے پیغام عمل سے روشناس کیا جائے گا۔ وزےراعلیٰ نے اس ضمن مےںخصوصی ہداےات جاری کردی ہےں۔ جن کی روشنی مےں صوبے کی یونیورسٹیوں، کالجوں اور سکولوں میں یوم اقبالؒ پر خصوصی سیمینار، تقریری مقابلے، مذاکرے اور دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
شہباز شریف