• news

زلزلہ کے دوران گر کر زخمی ہونے والا گوجرانوالہ کا الیاس صحت یاب، ہسپتال سے ڈسچارج

لاہور (کامرس رپورٹر) زلزلہ کے دوران زخمی ہونے والا گوجرانوالہ کے شہری کو صحت یابی کے بعد جنرل ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ 26 اکتوبر کو آنے والے زلزلہ کے جھٹکوں کے باعث گوجرانوالہ کا 48سالہ الیاس گر کر زخمی ہوگیا تھا۔ جس کے دماغ پر شدید چوٹیں آئیں۔ الیاس کے اہلخانہ نے مفت طبی سہولتوں کی فراہمی پر وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، ایم ایس کیپٹن (ر) ڈاکٹر نیاز احمد، جنرل ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹروں اور نرسوں کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن