کراچی میں فائرنگ سے نوجوان قتل‘خاتون کی گھر سے نعش برآمد
کراچی (نیوز ڈیسک+ کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے کورنگی میں گزشتہ شام دارالعلوم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق 2 زخمی ہو گئے جن کی فوری شناخت کا پتہ نہیں چلا، زخمیوں اور نوجوان کی نعش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ لیاقت آباد میں صرافہ بازار کے ایک گھر سے ایک خاتون کی 3 روز پرانی تشدد زدہ نعش ملی۔ منگھو پیر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار اور ان سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔ گلشن اقبال میں متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار یوسی 21 چیئرمین محمد عدنان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے ڈنڈوں سے حملہ کرکے شیشے توڑ ڈالے تاہم محمد عدنان گاڑی میں موجود نہ تھے۔