• news

کئی وارداتیں، مریدکے میں نوجوان قتل، قصور: مال کی تقسیم پر ایک ڈاکو کو مارا گیا

لاہور، فیروز والہ، مریدکے، قصور (نامہ نگار + نمائندگان) لاہور میں کئی وارداتیں، مریدکے میں مزاحمت پر نوجوان قتل، قصور میں مال کی تقسیم پر ایک ڈاکو مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے نشترکالونی میں منظور کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 8 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ڈیفنس بی میں سعید اور اس کی فیملی سے 5 لاکھ جبکہ ستوکتلہ میں اقبال اور اس کی بیٹی سے4لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون،شاہدرہ ٹائون میں شاہد سے 98ہزار اور موبائل،نواں کوٹ میں آصف سے 87 ہزار اور موبائل، نواب ٹائون میں علی سے 76ہزار اور موبائل،ماڈل ٹائون میں سے 43ہزار اور موبائل، ہنجروال میں منیر سے 34ہزار اور موبائل لوٹ لیا ہے ۔چوروں نے غالب مارکیٹ سے بابر، شمالی چھائونی سے شوکت کی گاڑیاں جبکہ مصطفی آباد میں سے محمد علی،نواب ٹائون میں آداب،گرین ٹائون میں وسیم،ہنجروال میں ناصر،سبزہ زار میں طارق جنوبی چھائونی میں اسلم اور امانت،وحدت کالونی میں رحیم،گجر پو رہ میں عمران،شاہدرہ میں زاہد،داتا دربار میں فاروق باغبانپو رہ میں اسلم،فیصل ٹائون میں سے لیاقت کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔فیروز والہ ، مریدکے سے نامہ نگاران کے مطابق محمد عمران اپنی بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر کامونکی جارہا تھا جب وہ کھوڑی کے قریب پہنچا تو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسے لوٹنے کے لئے گاڑی روکنے کی کوشش کی موٹر سائیکل نہ رکنے پر ڈاکوئوں نے گولی مار کر عمران کو ہلاک کردیا جبکہ اس کی بیوی زخمی ہوگئی۔ فیروز والہ سے نامہ نگار کے مطابق نین سکھ کے قریب ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر محمد اقبال کے بیٹے سے موٹر سائیکل اور نقدی پیپلز کالونی میں مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر خرم شہزاد سے ساڑھے چار لاکھ روپے کی رقم چھین لی۔ فیروز والہ میں نامعلوم افراد نے دو موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔ چکوک ایریا میں نامعلوم چوروں نے الطاف کے گھر میںگھس کر ہزاروں روپے کا قیمتی سامان چوری کرلیا۔ کالا شاہ کاکو میں نامعلوم چوروں نے محنت کش کے گھر میں داخل ہوکر زیورات، نقدی چوری کرلئے۔ تھہ شیخم قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق قصور کے نواحی گائوں میں چھینا ہوا مال تقسیم کرنے پر جھگڑے کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ نواحی گائوں ملوکی تھانہ شیخم کے علاقہ میں ڈاکو لوٹ مار کررہے تھے ڈاکوئوں نے ایک راہگیر غلام مصطفی کو بھی لوٹنے کے بعد کھیتوں میں پھینک دیا اور فرار ہوگئے جہاں پہلے سے کئی لوگ بندھے پڑے تھے لٹنے والے شخص نے خود کو چھڑا کر پولیس کو اطلاع دیدی تاہم پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے قبل ڈاکو فرار ہوگئے کچھ دور جاکر ڈاکو لوٹ کا سامان آپس میں تقسیم کررہے تھے جس کے دوران جھگڑا ہوگیا اور ڈاکوئوں نے اپنے ایک ساتھی جس کا نام مشتاق عرف مینڈا بتایا گیا ہے کو گولی مار کر فرار ہوگئے۔ مرنے والا ڈاکو پولیس کو 20 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔ پستول بھی برآمد ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن