کوئٹہ: کمرے میں گیس بھر جانے سے دو بھائی جاں بحق، ہیٹر جلتا چھوڑ کر سو گئے تھے
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) نواکلی میں کمرے میں گیس بھر جانے سے دو بھائی جاں بحق ہو گئے۔ لیبر کالونی میں دو بھائیوں سمیع اللہ اور بصیر احمد اپنے کمرے میں گیس کا ہیٹر جلا کر سو گئے رات کو کسی وقت آکسیجن کم ہونے کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی جس سے دونوں بھائی دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے نعشوں کو ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ مرنے والوں کا تعلق لورالائی سے بتایا جاتا ہے۔