• news

برلن: مہاجرین کے مسئلے پر حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلی

برلن (اے پی پی) جرمن دارالحکومت برلن میں مہاجرین کے مسئلے پر حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ مقامی میڈٰیا کے مطابق اس ریلی میں 5ہزارافراد نے شرکت کی جبکہ سیکورٹی کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے 11 سو سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ ان مظاہرین نے مہاجرین کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ یاد رہے کہ زیادہ تر مہاجرین کی کوشش ہے کہ وہ جرمنی میں پناہ حاصل کر لیں تاہم جرمن حکومت کو اس تناظر میں انتظامی مسائل کا سامنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن