• news
  • image

ملکہ الزبتھ دوم کی جنگ عظیم میں مارے جانیوالوں کی یاد میں خاموشی

لندن (اے ایف پی) ملکہ الزبتھ دوم نے سالانہ یادگاری سنڈے مناتے ہوئے لندن میں لاکھوں شہریوں کو لیڈ کرتے ہوئے جنگ میں دولت مشترکہ کے ممالک کے مارے جانیوالے فوجیوں کے اعزاز میں خاموشی اختیار کی۔ 89سالہ ملکہ، شاہی خاندان کے افراد، سیاستدانوں اور وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے لندن میں جنگ کی یادگار پر گلدستے رکھے۔ اس موقع پر ہزاروں فوجی بھی موجود تھے۔ ہالینڈ کے کنگ ولیم الیگزینڈر نے بھی جنگ عظیم دوم کے خاتمے کے بعد ہالینڈ کی آزادی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی یادگار پر گلدستہ رکھا۔ اپوزیشن لیڈر جیرمی کاربن نے بھی قومی ہیروں کی یاد میں پھولوں کا نذرانہ پیش کیا۔ لندن میں سب سے بڑی تقریب میں لاکھوں افراد نے 11 بجے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ مارچ پاسٹ بھی کیا گیا۔ یہ اتوار جنگ عظیم اول اور جنگ عظیم دوم میں مارے جانیوالوں کی یاد میں 11 نومبر کے قریب آنیوالے اتوار کو منایا جاتا ہے۔ 

epaper

ای پیپر-دی نیشن