جرمنی میں اساتذہ کا لڑکیوں کو مسلم مردوں سے خبردار رہنے کا مشورہ
برلن (آئی این پی) جرمنی میں اساتذہ نے لڑکیوں کو مسلم مردوں سے خبردار رہنے کا بیان جاری کیا ہے جس سے ملک بھر میں مہاجرین کے آمد کے بارے میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔ڈوئچے نیوز نے ٹریڈ جریدے کے مطابق لکھا ہے کہ یہ بیان مشرقی جرمن صوبے سیکسنی انہالٹ کے اساتذہ کی تنظیم نے جاری کیا ہے۔ اساتذہ کی اس تنظیم کے ایک اداریے کی شروعات ان الفاظ سے ہوتی ہے۔جرمنی میں تارکین وطن کی یلغار۔ اس اداریے کے نیچے اس تنظیم کے صدر یرگن مانکے سمیت دیگر اعلی عہدیداروں کے دستخط بھی ثبت ہیں۔ جریدے ٹریڈ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والے اس اداریے میں لڑکیوں کو خبردار کیا گیاہے کہ وہ مسلم مردوں کے ساتھ جنسی روابط قائم کرنے سے بھی گریز کریں کیونکہ ایسے ممکنہ تعلقات کی بنیاد ہمیشہ ایماندارانہ رابطے نہیں ہوتے بلکہ بعد ازاں اس بارے میں جاننے والوں سے باتیں بھی کی جاتی ہیں۔ اس تناظر میں چند معاملات میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔