شیعہ تنظیموں کا جیکب آباد دھماکہ میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان
جیکب آباد (نامہ نگار) سانحہ جیکب آباد اور بھاگ ناڑی میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری اور حکومتی وعدوں کی خلاف ورزی کے خلاف شیعہ تنظیموں کی جانب سے لانگ مارچ کا اعلان کردیا گیا۔ اس بات کا اعلان مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنما علامہ مقصود ڈومکی نے مقامی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔