عمران 3 منٹ ایوان میں رہے، خاموشی سے آئے بیلٹ باکس میں ووٹ ادھورا ڈال کر چلے گئے، ڈپٹی سپیکر سے ہاتھ نہ ملایا ‘صرف شاہ محمودقریشی سے ملے
اسلام آباد (آئی این پی+صباح نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سپیکر کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے آئے تو بیلٹ باکس میں ووٹ ادھورا ڈال کر چل دیئے۔ عمران خان نے تو وہاں مختصر قیام کیا۔ عمران خان ووٹ کاسٹ کرتے وقت بیلٹ باکس میں ووٹ ادھورا ڈال کر چل دیئے۔ بعدازاں اگلے ووٹر نے ان کے ووٹ کو بیلٹ باکس میں گرایا۔ عمران خان ووٹ ڈالنے کیلئے ایوان میں خاموشی سے آئے اور خاموشی سے چلے گئے۔ عمران خان انتہائی جلدی میں تھے صرف شاہ محمود قریشی سے ملے۔ ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی سے رسماً بھی ہاتھ نہ ملایا۔ عمران خان ساڑھے دس بجے ایوان میں آئے تحریک انصاف کے ارکان نے ڈیسک بجا کر پارٹی چیئرمین کا استقبال کیا۔ بیلٹ پیپر وصول کیا اور سپیکر ڈائس پر جا کر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ عمران خان تےن منٹ ایوان میں رہے خاموشی سے آئے خاموشی سے چلے گئے وہ انتہائی سنجیدہ دکھائی دے رہے تھے۔