• news

علامہ اقبال کا یوم ولادت ملی جوش و جذبے سے منایا گیا‘ مزار پر تبدیلی گارڈز کی پروقار تقریب

لاہور( خبر نگار + ایجنسیاں)شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 138واں یوم پیدائش پیر کوملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے جبکہ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ،کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی، جی او سی لاہور طارق زمان، ڈی جی رینجرز پنجاب عمر فاروق خان برکی نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی۔ پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔ یوم اقبال کے سلسلہ میں مرکزی تقریب مزار اقبال پر ہوئی جس کے مہمان خصوصی سٹیشن کمانڈر نیوی لاہور کموڈور ایس ایم شہزاد تھے۔ انہوں نے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی کموڈور ایس ایم شہزاد نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔ تقریب میں پاکستان نیوی کے چاق وچوبند دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھالے اس سے قبل پاکستان رینجرز کا دستہ مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سر انجام دے رہا تھا جبکہ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مزار اقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور مزار پر پھولوںکی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا موجودہ حکومت اپوزیشن کا احترام کرتی ہے اور اپوزیشن کو بھی چاہئے کہ وہ حکومت پر ایسی تنقید کریں جس سے اصلاح کا پہلو اور حکومتی کارکردگی بہتر رہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم اقبال درحقیقت اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال نے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کیلئے جو خواب دیکھا تھا‘ اس کی تعبیر دی جائے جس کیلئے علامہ اقبال کے افکار پر عملدرآمد ضروری ہے۔علاوہ ازیں ۔ کو ر کما نڈ ر لا ہو ر لیفٹیننٹ جنر ل صا د ق علی نے مز ار اقبا ل پر پھو لو ں کی چا د ر چڑ ھا ئی اور اُ ن کے ایصا لِ ثو اب کیلئے فا تحہ پڑ ھی ۔اس مو قع پر پا کستا ن نیو ی کے ایک چا ق و چو بند د ستے نے پا کستا ن ر ینجر ز پنجا ب سے اعز ا زی گا ر ڈ کے فر ائض سنبھا لے اور سلا می پیش کی۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل عمر فاروق برکی، گیریژن کمانڈر لاہور میجر جنرل طارق امان اور سٹیشن کمانڈرنیوی کموڈور ساجد محمودشہزاد نے بھی مزار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔
یوم پیدائش

ای پیپر-دی نیشن