• news

وزیراعظم نے تاریخ ساز کسان پیکج دیا‘ عمران نے اسے رکوانے کی کوشش کی : شہباز شریف

لاہور+ شیخوپورہ (خبرنگار+ نامہ نگار+ نامہ نگار خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گزشتہ روز نارووال اور شےخوپورہ کا دورہ کےا اور وزےراعظم نوازشرےف کے تارےخ ساز کسان پےکےج کے تحت چھوٹے کاشتکاروں مےں امدادی رقوم کے چےک تقسےم کئے۔ وزےراعلیٰ نے چھوٹے کاشتکاروں کیلئے بنائے گئے ادائےگی مراکز کا بھی معائنہ کےا اور امدادی رقوم کے چےک کی تقسےم کے عمل کا جائزہ لےا۔ شہبازشرےف نے نارووال اور شےخوپورہ مےں کاشتکاروں کو امدادی رقوم کی تقسےم کی تقرےبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کے فروغ کے بغیر پاکستان کی معیشت ترقی نہیں کرسکتی۔ کسان کی خوشحالی سے ہی پاکستان خوشحال ہوگا۔ وزیراعظم نوازشریف نے زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے تاریخی کسان پیکیج دیا ہے۔ عمران خان نے کسان پیکیج کو رکوانے کی کوشش کی بنی گالہ میں بیٹھ کر عمران خان کو غریب کاشتکاروں کے دکھ کا احساس ہونا چاہیے تھا کسانوں کی خوشحالی سے ہی ملک خوشحال ہو گا۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کے باہمی اشتراک سے کسانوں اور کاشتکاروں کو کھاد، کپاس اور چاول کی کاشت کے لءدی جانے والی امدادی رقوم کے پیکیج سے صوبہ بھر میں 11 لاکھ 80 ہزار کسان مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں کسان پاکستان کے عوام کیلئے اناج اگاتے ہیں اور ہمارے کسان ہمارے سروں کے تاج ہےں جو زمےن سے اناج پےدا کرتے ہےں۔ کسانوں کے ہر نقصان کا ازالہ کریں گے اور اس ضمن مےں وزیراعظم نواز شریف کا کسان پیکیج کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخ ساز اقدام ہے۔ کسان پیکیج پر عملدرآمد کیلئے پنجاب میں 40 ارب روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے۔ کسان پیکیج کے تحت کسانوں کو کھاد کی بوری پر 500 روپے سبسڈی دی گئی ہے۔ کپاس اور چاول کے چھوٹے کاشتکاروں کو 5 ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے امداد دی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسان پیکیج کے تحت کاشتکاروں کو مالی امداد کی ادائیگی اور دیگر فلاحی پروگراموں میں شفافیت ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔ شفافیت برقرار نہ رکھنے والے افسروں کو گھر بھیج دیں گے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان نے کسان پیکیج کو رکوانے کی کوشش کی۔ بنی گالہ میں بیٹھ کرعمران خان کو غریب کاشتکاروں کے دکھ کا احساس ہونا چاہیئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے عالمی سطح پر زرعی اجناس کی کساد بازاری کے پیش نظر کسانوں کیلئے تاریخ ساز کسان پیکےج دےا ہے۔ عمران خان نے اس تاریخی پیکےج کو رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا، الیکشن کمیشن نے عمران خان کی درخواست پر کسان پیکےج پر عملدرآمد روک دیا تھا تاہم حکومت نے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت نے الےکشن کمےشن کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔ صوبہ بھر میں 5ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے چاول اور کپاس کے کاشتکاروں کی مالی معاونت اور کھاد میں 500روپے فی بوری سبسڈی سے کسانوں کے نقصان کا ازالہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی اورصوبائی حکومت کے باہمی اشتراک سے کسانوں اور کاشتکاروں کو کھاد ، کپاس اور چاول کی کاشت کیلئے دی جانے والے امدادی رقوم کے پیکےج سے صوبہ بھر میں 11لاکھ80ہزار کسان مستفید ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے کسان پیکےج کو عملی جامہ پہنانے کیلئے 20ارب روپے وفاقی حکومت جبکہ20ارب روپے حکومت پنجاب نے فراہم کئے ہیں جو کہ ہمارے محنتی اور جفاکش کسان آنےوالے وقتوں میں400ارب روپے میں بدل دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع نارووال میں امدادی پیکیج کے تحت 43ہزار528کسانوں میں تقریبا1ارب روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جارہی ہے اور اس کام کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ زرعی پیکےج کی تقسیم میں خیانت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پنجاب بھر میں ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام “ کے تحت نارووال کے دیہات کی سڑکوں کیلئے50کروڑ روپے فراہم کئے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پانی، کوئلے ، شمسی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے متعدد منصوبوں کا آغا ز کردیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ 2017ءکے آخر تک ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی اور بجلی کی فروانی سے نہ صرف سکولوں ، کالجوں میںچھائے اندھیرے چھٹ جائیں گے۔ شہباز شریف نے شیخوپورہ مےںچھوٹے کسانوں کو امدادی رقوم کی تقسےم کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شےخوپورہ مےں 1لاکھ 91ہزار233ایکڑزمین کے 30253 محنت کش مالکان کو کسان پیکیج کے ذریعے رقوم کی ادائیگی کی جارہی ہے۔ پنجاب کے کسانوں کےلئے40ارب روپے کے تاریخی پیکےج کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں سڑکوں کا جال بچھانے کےلئے اس سال بجٹ میں 50ارب روپے رکھے گئے ہیں جس میں سے شیخوپورہ میں سڑکوں کےلئے 50کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے رواں مالی برس مےں پنجاب حکومت نے 15ارب روپے رکھے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر شیخوپورہ میں ایک سال میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے ےوم اقبالؒ کے حوالے سے اظہار خےال کرتے ہوئے کہا کہ اقبالؒ کے ابدی پیغام پر عمل پیرا ہوکر ترکی، ملائیشیا ، ایران اور دیگر اسلامی ممالک ترقی کی منازل طے کررہے ہےں۔ ےہی وجہ ہے کہ مےری ہداےات پر یوم اقبالؒ پر صوبہ کے کالجوں اور سکولوں میں تقارےب منعقد کی جارہی ہیں تاکہ نئی نسل کو اقبالؒ کے ابدی پیغام سے روشناس کروایا جا سکے۔ انہوںنے کہا کہ اقبالؒ کے پیغام حرکت و عمل محض یوم اقبالؒ تک محدود رکھنے کی بجائے اس پر سارا سال عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ مسلسل محنت سے قوم کی تقدیر کو بدلہ جا سکتا ہے۔ علامہ اقبالؒ کا پیغام آج بھی تروتازہ ہے۔ ہمیں یوم اقبال پراقبالؒ کے خودی کے پیغام کو سمجھنا ہوگا۔ شیخوپورہ سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق شہباز شریف نے کہا ماضی قریب کی حکومتوں نے اپنے دور اقتدار میں کسانوں کو جی بھر کر لوٹا کھا د کے جعلی ڈیلر بنائے اور پرمٹ جاری کیے کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کی گئی اپنے جعلی ایجنٹ مقرر کرکے کھاد غائب کراوائی گئی جس سے زراعت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ ضلع کونسل ہال میں کاشتکاروں کو پے آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرنے کے موقع پر ایم پی ایزعارف خان سندھیلہ، پیر اشرف رسول، رانا ارشد، سجاد حیدر گجر، طارق باجوہ کے علاوہ کمشنر لاہور ڈویژن، آر پی او، ڈی سی او کرن خورشید ،ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت شہر اور دیہات کی تقسیم ختم کرنا چاہتی ہے اور دیہات میں بھی عوام کو شہروں جیسی بنیادی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں شہباز شریف سے گزشتہ روز صوبائی وزیر ہاﺅسنگ تنویر اسلم ملک نے ملاقات کی جس میں صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبوں اور ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ پر پیشرفت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ شہبازشریف نے صوبائی وزیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت دیہی و شہری علاقوں کی ترقی کیلئے متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے صرف کئے جا رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں انفراسٹرکچر بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور جنوبی پنجاب کے اضلاع کیلئے آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے مسلم لےگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو قومی اسمبلی کا دوبارہ سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ایاز صادق کا دوبارہ سپیکر منتخب ہونا جمہوریت کی جیت اور پارلیمنٹ کی بالادستی ہے۔ سردار ایاز صادق نے اپنے پہلے دور میں بھی ایوان کو بہترین انداز میں چلایا اور اب بھی ممبران اسمبلی نے ان پر جس بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، امید ہے کہ وہ اس پر پورا اتریں گے۔ مزید برآں شہباز شریف نے کھڈیاں خاص میںلڑکی سے اجتماعی زیادتی اور ویڈیو بنا کر انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او قصورسے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ زیادتی میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اور مفرور ملزم کو جلد گرفتار کیا جائے۔
شہباز شریف

ای پیپر-دی نیشن