یہ پارلیمنٹ ملک، عوام اور کسان کی دشمن، اسے ووٹ دینا جرم ہے، ایک رکن کی سرخ تحریر، تحقیقات شروع
اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی کے سپیکر کے انتخاب کےلئے ایک رکن پارلیمنٹ نے غصے کا اظہار ووٹ کے ذریعے کیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی کارکردگی سے جہاں عوام مایوس ہیں وہیں ایوان کے اندر سے بھی اس کا برملا اظہارکیا جارہا ہے جس کا ثبوت سپیکر قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاسٹ کئے جانے والے ووٹوں میں سے ایک مسترد شدہ ووٹ پر لکھی گئی تحریر سے واضح ہے۔سپیکر کے انتخاب کےلئے 300 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس میں سے ایک ووٹ مسترد کردیا گیا۔مسترد شدہ ووٹ پر سرخ سیاہی سے ”یہ پارلیمنٹ ملک دشمن ،عوام دشمن اور کسان دشمن ہے اسلئے اسے ووٹ دینا جرم ہے“تحریرتھا۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق اس ووٹ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔