• news

عمران خان نے فیاض الحسن کی پارٹی رکنیت معطل کر دی

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فوری طور پر فیاض الحسن چوہان کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔ نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا فیاض الحسن چوہان کی جانب سے 4 اگست 2015 ء کو بنیادی پارٹی امور پر بیان بازی کرنے پر ان کی بنیادی رکنیت معطل کی گئی ہے جبکہ فیاض الحسن چوہان نے اپنے ردعمل میں ’’نوائے وقت‘‘ کو بتایا وہ NA56 کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی بڑھ چڑھ کر مدد جاری رکھیں گے، وہ مسلسل اپنے چیئرمین عمران خان سے رابطے کیلئے کوشاں ہیں لیکن انہیں رسائی نہیں مل رہی۔ قرآن پاک پر حلف کی ویڈیو ٹیپ میں نے عمران خان کو بھجوائی تھی معلوم نہیں کس نے لیک کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن