تحریک انصاف کا دسمبر میں پارٹی عہدے تحلیل، فروری میں الیکشن کرانے کا فیصلہ
لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف نے دسمبر میں اپنے تمام پارٹی عہدے تحلیل کرکے نئے الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے دسمبر کے دوسرے ہفتے میں عبوری سیٹ اپ بنا دیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق انٹرا الیکشن سے پہلے پارٹی کے ناراض رہنماوں کو منانے کی کوشش بھی کی جائیگی۔ عبوری سیٹ اپ کے دو ماہ بعد دو مراحل میں پارٹی الیکشن کرائے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے انٹرا الیکشن 2 فروری کو کرائے جانے کا امکان ہے۔