لاہور اور ملحقہ علاقوں میں دھند شروع، ائر پورٹ پر حدنگاہ 5 میٹر رہ گئی
لاہور/حافظ آباد/گلگت /چترال (آئی این پی)لاہور اور ملحقہ علاقوں میں دھند کا سلسلہ شروع ہوگیا،ایئر پورٹ پر صبح کے وقت حد ِنگاہ پانچ میٹر تک رہ گئی۔ تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی آمد کیساتھ ہی لاہورمیں دھند نے ڈیرے ڈالنا شروع کردیئے۔صبح کے وقت فضا میں دھندکے ننھے ننھے قطروں نے سفیدچادر تان لی،جس کے باعث حد نگاہ کم ہوکر رہ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ایئر پورٹ پر نظر آنے کی حد5میٹرتھی،دھند کے ساتھ ہی صوبائی دارالحکومت میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔