• news

مسلم لیگ (ن) کے سپیکر کے امیدوار کو ووٹ دینا کفر اور جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہے: جمشید دستی

اسلام آباد (آئی این پی) مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی جمشید خان دستی نے مسلم لیگ (ن) کے سپیکر کو ووٹ ڈالنے کو کفر قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو جمہوریت کیلئے نقصان قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ ایاز صادق کا بطور سپیکر رویہ ٹھیک نہیں تھا۔ شفقت محمود کو ووٹ دوں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سپیکر کے امیدوار کو ووٹ دینا کفر اور جمہوریت کیلئے نقصان دہ جماعت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن