برطانیہ میں پاکستانی تاجر کے گھر اور شو رومز پر چھاپے، 9لاکھ پائونڈ برآمد
برطانیہ (آن لائن) مسلم لیگ (ن) سکاٹ لینڈ کے صدر امین مرزا کے گھر اور شو رومز پر چھاپے کے دوران 9لاکھ پائونڈ برآمد کرلیے گئے ، امین مرزا پر آمدنی خفیہ رکھنے اور ٹیکس چوری کے الزامات ہیں۔برطانوی اخبار کے مطابق سکاٹ لینڈ پولیس اور کسٹمز حکام نے ٹیکس چوری کے الزام میں امین مرزا کے گھر اور تین سٹورز پر چھاپے مارے۔ پولیس کے مطابق اسکے گھر سے چار لاکھ پائونڈ اور ایک سٹور کے سیف سے پانچ لاکھ پونڈ ملے۔ سکاٹ لینڈ پولیس کا کہنا ہے ٹیکس چوری کا معاملہ بڑا پیچیدہ ہے اس لیے تفتیش میں طویل عرصہ لگ سکتا ہے۔ امین مرزا مسلم لیگ نون کے سکاٹ لینڈ کے صدر ہیں۔ اخبار نے امین مرزا کی سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن کے ساتھ ایک تقریب میں اتاری گئی تصویر بھی شائع کی ہے۔ امین مرزا کے سٹور ایچ ایم آر سی کے نام سے رجسٹرڈ ہیں۔ کمپنی ترجمان نے کسی نوعیت کی تحقیقات کئے جانے کی تردید کی ہے۔ اخبار کے مطابق مرزا امین سے رابطہ کیا مگر کوئی ردعمل سامنے نہ آیا۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ انہیں گھر سے 4 لاکھ اور شورروم سے 5 لاکھ پائونڈ ملے ہیں۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی تاجر امین مرزا کے خلاف 40لاکھ پاؤنڈز مالیت کے ٹیکس فراڈ کے الزام کی تحقیقات جاری ہے۔