• news

ودہولڈنگ ٹیکس آرڈیننس میں 120 روز کی توسیع، قومی اسمبلی نے متفقہ قرارداد منظور کر لی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی کے اجلاس میں بنک سے لین دین سے متعلق ودہولڈنگ ٹیکس کے آرڈینس میں مزید 120 ایام کی توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس نومنتخب سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا تو پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ نادر افضال احمد نے بنک دولت پاکستان ایکٹ 1959 میں مزید ترامیم کا بل 2015 پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ بل کے تحت سٹیٹ بنک کی آزادی اور خودمختاری کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔ قبل ازیں متذکرہ پارلیمانی سیکرٹری خزانہ نے ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے متعلق آرڈیننس میں مزید 120 دنوں کی توسیع کی قرارداد پیش کی۔ یہ آرڈیننس 7 نومبر کو مدت مکمل کر چکا تھا۔ پارلیمانی سیکرٹری داخلہ مریم اورنگزیب نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن