پختون نمائندگی نہیں‘ فاٹا سیاسی اتحاد نے اصلاحات سے متعلق حکومتی کمیٹی مسترد کر دی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) فاٹا سیاسی اتحاد نے اصلاحات سے متعلق قائم کی گئی حکومتی کمیٹی کو مسترد کر دیا۔ صدر فاٹا سیاسی اتحاد اخونزادہ چٹان نے کہا کہ کمیٹی میں فاٹا سے تعلق رکھنے والے کسی رکن کو شامل نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ناصر جنجوعہ بلوچستان میں رہ چکے ہیں۔ عبدالقادر بلوچ کا تعلق بھی بلوچستان سے ہے۔ حکومتی کمیٹی میں کوئی پختون نمائندگی نہیں۔ کمیٹی کے ارکان فاٹا سے ناواقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا سیاسی اتحاد کے تحت 16 نومبر کو حقوق قبائلی ریلی منعقد ہوگی۔