پاکستان اور افغانستان کے درمیان بیک چینل ڈپلومیسی کا آغاز
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان اور افغانستان کے درمیان بیک چینل ڈپلومیسی کا آغازہوگیا ہے۔اس ضمن میں گزشتہ روز ’’سرحدوں سے آگے‘‘ کے عنوان سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ یہ تقریب منسٹر فار ریسرچ اینڈ سیکورٹی سٹڈیز اور دوران ریسرچ اینڈ انالسیز کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔ تقریب کا مقصد پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ دینا ہے۔تقریب سے وزیر تجارت خرم دستگیر اور پاکستان اور افغانستان کے سفیر جانان موسیٰ زئی بھی موجود تھے۔ برطانیہ کے ہائی کمشنر فلپ مارٹن نے کہا کہ برطانیہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان رابطوں کی حمایت کرتا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے توقع ظاہر کی پاک افغان غیر رسمی رابطوں اور بیک چینل سفارت کاری سے دونوں ملکوں میں اعتماد میں اضافہ ہوگا۔