• news

وزیر داخلہ چودھری نثار سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات‘مغربی ممالک کیساتھ دوبارہ داخلے کا معاہدہ معطل کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (صباح نیوز) یورپی یونین کے سفیر جینفریکیوزنے گزشتہ روز وزیرداخلہ چودھری نثار سے ملاقات کی۔ جس میں یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان کے مغربی ممالک کے ساتھ ری ایڈمیشن معاہدے کو معطل کرنے کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔ واضح رہے وزیرداخلہ نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ پاکستان نے برطانیہ سے ہٹ کر دیگر مغربی ممالک کے ساتھ دوبارہ داخلے کے معاہدے کو ’’اسکے غلط استعمال‘‘ کے باعث معطل کردیا ہے۔ ان معاہدوں کے تحت یورپی یونین کے ممالک سے غیر قانونی طورپر جانیوالے پاکستانیوں کو ملک واپس بھیجا جاتا تھا جبکہ دوبارہ داخلے کے معاہدوں کے تحت کسی بھی مغربی ملک میں غیر قانونی طریقے سے جانے والے پاکستانیوں کو مناسب تصدیق کے بعد ہی ڈی پورٹ کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن