• news

فیروز والا، حبیب آباد میں 2 بچوں اور لڑکی سے زیادتی

فیروز والا + حبیب آباد (نامہ نگاران) فیروز والا، حبیب آباد میں 2 بچوں اور لڑکی سے زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قصبہ نین سکھ (کوٹ عبدالمالک) کے رہائشی محمد ندیم کا سات سالہ بیٹا حسیب سکول سے گھر آ رہا تھا راستے میں اوباش نوجوان نعیم ورغلا کر لے گیا اور زیادتی کر ڈالی۔ فیکٹری ایریا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں حبیب آباد کے نو احی علاقے علی پور کے رہائشی یوسف کے بیٹے سے تین اوباشوں رضوان وغیرہ نے زیادتی کی۔ متاثرین نے احتجاج کر تے ہو ئے ملزمان کی گر فتاری کا مطالبہ کیا پولیس نے مقد مہ درج کر لیا۔ علاوہ ازیں حبیب آباد کے محلہ لالہ زار کالونی کے محنت کش اشرف کی بیٹی عظمی اشرف کو ملزمان عبدالحق، افتخار اور نامعلوم نے گھر کے باہر سے اغواءکرکے نامعلوم مقام پر لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانا ڈالا رات بھر زیادتی سے لڑکی کی حالت غیر ہوگئی نیم بے ہوشی کی حالت میںملزمان گھر کے باہر پھینک کر فرار ہو گئے۔ تھانہ صدر پولیس نے مقد مہ درج کر لیا تاحال کوئی گر فتاری عمل پر نہ آنے کی وجہ سے متاثرین نے احتجاج کرتے وزیراعلی پنجاب سے نو ٹس کا مطالبہ کیا۔ 

زیادتی

ای پیپر-دی نیشن