• news

بوگس بھرتیاں‘ پولیس افسروں کو شوکاز کا مقصد انہیں بچانا تو نہیں: سپریم کورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ نے آئی جی پولیس اور آر پی او ملتان کو بوگس بھرتیوں اور تبادلوں کے سکینڈل کی انکوائری جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اعلیٰ پولیس افسروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا مقصد یہ تو نہیں کہ انہیں بچا لیا جائے۔ سرکاری وکلاء نے مؤقف اختیار کیا اس سکینڈل کی انکوائری پنجاب کے تمام اضلاع میں کی جا رہی ہے۔ 10 ملزم گرفتار ہیں جبکہ باقیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔ دو مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں جبکہ ڈی پی او اور آئی پی او سطح کے افسروں کو شوکاز نوٹس بھی جاری کئے گئے ہیں کہ انہوں نے اپنے اپنے دور میں اہلکاروں کی بھرتیوں اور تبادلوں کی تصدیق کیوں نہیں کروائی؟ آر پی او ملتان نے کہا پولیس جدید خطوط پر انکوائری کر رہی ہے۔ عدالت نے برطرف اہلکاروں کی سپریم کورٹ زیرالتوا تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیدیا۔

ای پیپر-دی نیشن