• news

تاجکستان کے صدر12 نومبر کو دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے:دفترخارجہ

اسلام آباد(صباح نیوز)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ تاجکستان کے صدر 12 سے 13 نومبر پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی دعوت پر صدر تاجکستان پاکستان کا 2 روزہ دورہ کرینگے۔تاجکستان کے صدر 12 نومبر کو پاکستان آئیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے وفد میں تاجکستان کے وزرا، بزنس کمیونٹی، اعلیٰ حکام بھی شامل ہونگے۔ دو روزہ دورے میں تاجک صدر وزیراعظم اورصدر سے ملاقات بھی کرینگے۔ تاجکستان کے صدر کا یہ پاکستان کا چھٹا دورہ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن