• news

50 جے ایف تھنڈر 17 بنا لئے، 2 سال میں مزید 50 بنائیں گے: ائروائس مارشل ارشد ملک

دبئی(نوائے وقت رپورٹ+ صباح نیوز) ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ دبئی ائرشو میں پاکستان کے سپر مشاق طیاروں نے شرکت کی۔ فضائی مظاہرے میں سپر مشاق طیارے اپنی کارکردگی دکھائیں گے۔ پاکستان ائروناٹیکل کمپلیکس نے سپر مشاق طیارے دبئی ائرشو میں رکھے ہیں۔ جے ایف 17 ٹھنڈر، سپر مشاق کے 8 جیٹ طیارے کی مارکیٹنگ کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں ایئر وائس مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی قوت کئی گنا بڑھ گئی ہے، 50 جے ایف تھنڈر 17تھنڈر طیارے بنا لیے ہیں۔ دبئی ایئر شو میں بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ اگلے دو سالوں میں مزید 50 جے ایف17 تھنڈر بنا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہم نے 50 جہاز بنائے ہیں اب دوسرے مرحلے میں بھی 50 جہاز بنا رہے ہیں۔ یہ جہاز پاکستان میں بن رہے ہیں اور یہیں اسمبل ہوئے اور یہیں پر ٹیسٹ فلائٹ بھی ہوئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن