• news

روس کی خانہ جنگی میں جلتی پر تیل ڈال رہا ہے اپنی حد سے بڑھ گیا :امرکہ

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے کہا ہے شام میں روس اپنی مداخلت میں حد سے بڑھتا جا رہا ہے ۔ یہ بات انہوںنے ریگن نیشنل ڈیفنس فورس سے خطاب میں کہی۔اْنھوں نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن شام کے بارے میں اپنی حکمت عملی کو تفصیل سے زیر غور نہیں لائے۔ اْنہوں نے کہا کہ روس جلتی پر تیل ڈال رہا ہے اوروہ خانہ جنگی کو دوام بخش رہا ہے جو انتہا پسندی کی جڑ ہے۔کارٹر نے کہا کہ روس داعش کے جنگجوئوں کے خلاف نہیں لڑ رہا جس کا اْس نے دعویٰ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ روس سیاسی عبوری دور کے لیے کام کرنے کے برعکس صدر بشار الاسد کو مضبوط کر رہا ہے ۔وزیر دفاع نے فورم کو یہ بھی بتایا کہ امریکہ سرد جنگ کے بارے میں ریگن کے تجویز کردہ طریقہ کار کو مد نظر رکھتے ہوئے شام، یوکرائن اور بالٹک کے خلاف روسی جارحیت کے مقابلے کے لیے مضبوط اور متوازن انداز اپنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اِن اقدامات میں امریکی جوہری اسلحہ خانے کو جدید کرنا، تحفظ اور دفاع کے لیے ضروری منصوبوں کو بہتر بنانا، اور اس ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے پر زور دیناروسی اشتعال انگیزی کا مقابلہ کرنے کے لیے انتہائی لازم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن