• news

رینٹل پاور کیس: پرویز اشرف اور دیگر ملزمان کی 19 نومبر کو عدالت طلبی‘ فرد جرم عائد کی جائیگی

اسلام آباد (نیٹ نیوز) احتساب عدالت نے سمندری رینٹل پاور پراجیکٹ کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کو 19 نومبر کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا۔ احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے سمندری رینٹل پاور پراجیکٹ کرپشن کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے راجہ پرویز اشرف، اسماعیل قریشی، طاہر بشارت چیمہ کی حاضری سے ایک دن کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو فرد جرم کیلئے 19 نومبر کو طلب کر لیا جبکہ نوڈیرو ون پاور پراجیکٹ میں بدعنوانی کی حوالہ سے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سابق ایم ڈی پی پی آئی بی فیاض الہی کی عدم حاضری پر دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن