• news

افسروں کی ترقیوں کا کیس نمٹا دیا گیا‘ وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں خارج

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے تین بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقیوں اور واجبات کی ا دائیگی سے متعلق عدالتی فیصلہ پر عملدرآمدہونے اور نوٹیفکیشن کے اجراء پر وزیراعظم نواز شریف اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے کیس نمٹادیا۔سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے عدالت کو بتایا کہ تینوں درخواست گزاروں کو سپریم کورٹ کے فیصلہ کے عین مطابق 1994سے ترقیاں دیتے ہوئے تمام تر مراعات دینے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ انہوں نے عملدآمد میں تاخیر پر فاضل عدالت سے معافی کی استدعا کی۔1994سے اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا حکم دیا تھا ، لیکن اس حکم پر عملدرآمد نہ ہو سکا اور یہ تینوں ریٹائر ہوگئے ،جس کے بعد انہوں نے وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی کر رکھی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن