پاکستان‘ افغان سرزمین پر کارروائیاں کرنیوالے دہشت گردوں کیخلااف سنجیدہ اقدامات کرے: اشرف غنی
کابل (آئی این پی) افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کو کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرنیوالے دہشتگرد گروپوں کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں، پاکستان افغانستان میں پائیدار امن اور دہشت گردی کے خلاف مکمل تعاون اور خلوص کی یقین دہانی کروائے۔ افغان صدر اشرف غنی سے گزشتہ روز چین کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان ڈینگ ژن نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ پائیدار امن افغانستان کی بنیادی ضرورت ہے ، افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان اورافغان طالبان کا کردارا ہم ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی افغانستان اور پاکستان دونوں ملکوں کیلئے مشترکہ چیلنج ہے، دہشت گردی کے عفریت پر قابو پانے کیلئے دونوں ملکوں کو مل کر خلوص نیت سے دہشتگردوں کیخلاف جنگ لڑنا ہو گی۔ ملاقات میںچین کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان ڈینگ ژن نیفغانستان میں سیکیورٹی اصلاحات پر اشرف غنی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغانستان مختلف شعبوں میں چین کا اہم شراکت دار ہے،خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے، افغانستان میں پائیدار امن اور معاشی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ افغان صدر اشرف غنی نے مختلف شعبوں میں تعاون اور افغانستان کی ترقی کیلئے کوششوں پر چینی نمائندے کا شکریہ ادا کیا۔