کھیلیں بچوں میں اعتماد، سپورٹس مین سپرٹ پیدا کرتی ہیں : نوشین حامد معراج
لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہا ہے کہ کھیلیں بچوں میں اعتماد اور سپورٹس مین سپرٹ پیدا کرتی ہیں۔ وہ بچوں کے حقوق کی تنظیم گود کے زیراہتمام عالمی یوم اطفال کے حوالے سے منعقدہ سپورٹس ڈے کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ گود کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نذیر احمد غازی، ساؤتھ ایشیا پارٹنرشپ پاکستان کی نعیمہ ملک، انجمن ہلال احمد کی ڈاکٹر فوزیہ سعید، گود کی نسیمہ ملک و دیگر موجود تھے۔