کیوی فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی کا فٹنس ٹیسٹ آج ہوگا
برسبین (سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی کا آسٹر یلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے قبل فٹنس ٹیسٹ آج لیا جائے گا۔وہ پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران بائولنگ کرتے ہوئے ان فٹ ہوگئے تھے۔کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ سائوتھی کی انجری ٹیم کے لئے جھٹکا ہے تاہم امید ہے کہ وہ آج فٹنس ٹیسٹ میں کامیاب ہو جائیں گے ۔