• news

’’بھارتی انتہاپسندی پر پاکستانی فنکاروں کا ردعمل‘‘ ’’وقت نیوز‘‘ پروگرام آج نشر کرے گا

لاہور (کلچرل رپورٹر) نوائے وقت گروپ کے ٹی وی چینل وقت نیوز نے ’’بھارتی انتہاپسندی پر پاکستانی فنکاروں کے ردعمل‘‘ کے عنوان سے ایک پروگرام ریکارڈ کیا ہے جو آج 11 نومبر سوا سات بجے شام پیش کیا جائیگا۔ پروگرام میں گلوکار عدیل برکی، گلوکار رفاقت علی خاں اور اداکار ذوالقرنین حیدر اور دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔ فنکاروں نے موضوع کے حوالے سے گفتگو کی اور پروگرام کے آخر میں عدیل برکی نے بابا بلھے شاہ کا کلام سناکر پروگرام کو چار چاند لگا دئیے۔ 

ای پیپر-دی نیشن