حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے پرعزم ہے : صدر ممنون
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔پاکستان سکواش میں کئی برس تک اوّل رہا جس کا سہرا پاکستانی کھلاڑیوں کو جاتا ہے ۔ پریذیڈنٹ گولڈ کپ انٹرنیشنل سکواش ٹونامنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ آخری مرتبہ 1990ء میں ہوا اور طویل عرصے کے بعد دوبارہ انعقاد اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستان سکواش میں اپنی سابقہ اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔پاکستان سکواش فیڈریشن کو کامیاب ٹونامنٹ کے انعقاد پرسراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسی صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رہیں گی۔صدر ممنون حسین نے اس موقع پر پاکستانی کھلاڑی ناصر اقبال اور امریکی کھلاڑی ٹاڈہیریٹی کے درمیان فائنل میچ بھی دیکھا۔