گوجرانوالہ : سپورٹس کیلئے 45 کروڑ روپے مختص، میگا پراجیکٹس پر کام شروع
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ڈی سی او گوجرانوالہ محمد عامر جان نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں سپورٹس کے فروغ کے لئے رواں مالی سال میں 45 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے نئے میگا پراجیکٹس شروع کئے جا رہے ہیں جن میں نوشہرہ ورکاں میں سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر ‘ ای لائبریری‘ اروپ سپورٹس کمپلیکس‘ کرکٹ سٹیڈیم کامونکی‘ ہاکی آسٹروٹرف پراجیکٹ‘ جناح کرکٹ سٹیڈیم کی تزئین و آرائش‘ عبدالوکیل خان سٹیڈیم کامونکے کی اپ گریڈیشن اور باکسنگ ایرینا وغیرہ شامل ہیں۔ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ منصوبوں پر کام جاری ہے۔ محمود احمد لو دھی کی خدمات کے اعزاز میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے انہیں 50 ہزار روپے کا چیک بطور انعام بھی دیا۔ محمود احمد لو دھی نے کہا کہ وہ گزشتہ 14 سال سے شطرنج کے ایشیئن چیمپئن ہیں۔ انہو ںنے پہلے سلور میڈل جیتا تھا اب گولڈ میڈل جیت کر ورلڈ چیمپئن شپ میں شمولیت کا اعزاز حاصل کیا لیکن ریسورسز کی کمی اور بد قسمتی کی وجہ سے وہ اٹلی میں 54 ممالک کے درمیان ہونے والی شطرنج چیمپئن شپ میں شامل نہیں ہو سکا ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں موقع ملتا تو وہ ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی گولڈ یا سلور میڈل جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کرتا۔