• news

ایوان میں جب عوامی مسائل حل ہوں گے تو پی ٹی آئی و دیگر ارکان اسمبلی حاضر ہوجائینگے: اسد عمر

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ جس دن اسمبلی میں معنی خیز کام ہونگے عوام کے مسائل پر بات ہوگی اس وقت تمام ممبران اسمبلی ایوان میں حاضر ہوجائینگے ۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوان کے اندر دو سال سے عوام کے مسائل پر بات نہیں ہورہی ہے اگر کوئی کورم یا واک آئوٹ یا اختلاف کرتا ہے تو سارے دن کیلئے اجلاس موخر کردیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ایوان کے اندر جب عوام کے مسائل حل ہونا شروع ہوجائینگے تو پی ٹی آئی سمیت دیگر اسمبلی ارکان حاضر ہوجائینگے۔

ای پیپر-دی نیشن