بلدیاتی الیکشن: کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت دیں گے نہ کوئی پھنے خاں بنے: نثار کھوڑو
کراچی (این این آئی) سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات نثار احمد کھوڑو نے اپوزیشن کے پولنگ سٹیشن کے اندر فوج مقرر کرنے کے مطالبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ ڈالنے کے دوران کسی بھی پولنگ سٹیشن کے اندر فوجی یا دیگر سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کرنا ووٹرز کو ہراساں کرنے کے مترادف ہوگا۔ امن و امان کے قیام کیلئے پولنگ سٹیشن کے باہر رینجرز کو مقرر کیا جائے گا اور فوج کو سٹینڈ بائے رکھا جائے گا۔ بلدیاتی انتخابات کے دوران سندھ حکومت کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لینے دے گی اس لئے کوئی پھنے خاں بننے کی کوشش نہ کرے۔