ایم کیو ایم ارکان جب چاہیں سندھ اسمبلی میں آ سکتے ہیں: سپیکر
کراچی (این این آئی) سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان کے استعفے منظور نہیں ہوئے ہیں وہ اب بھی اسمبلی کے رکن ہیں جب چاہیں ایوان میں آسکتے ہیں۔ منگل کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اپنے مسائل کے حل کیلئے صو بائی حکومت سے ورکنگ ریلیشن بہتر کرنی چاہئے۔