• news

شام: شہر لتاکیہ میں راکٹ حملے‘ بم دھماکے‘ 23 افراد ہلاک‘ 66 زخمی

بیروت (رائٹرز) شام کے شہر لتاکیہ میں راکٹ حملے اور بم دھماکوں میں 23افرادہلاک اور66زخمی ہوگئے۔ امریکی ائیر فورس کے سیکرٹری کیلیجیمز نے کہا داعش کیخلاف زمینی کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ ادھر صوبہ حلب میں فوج نے داعش کی طرف سے ائیربیس کا 2برس سے جاری محاصرہ توڑدیا ہے۔ متعدداہلکار اندر گھس گئے اور انہوں نے خوشی میں ہوائی فائرنگ کی۔شام میں صدر بشارالاسد کے دفاع میں لڑنے والے ایرانی پاسداران انقلاب کے7 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ مارے جانے والوں میں شیعہ مسلک کے ایک عالم دین اور شامی فوج کی ٹریننگ اور مشاورتی رہنمائی کرنے والے ایک سینئر عہدیدار بھی شامل ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق دمشق کے نواح میں اپوزیشن فورسز کے ساتھ لڑائی میں ملٹری ایڈوائرز اسماعیل سیرت نیا اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ شامی فوجیوں کی جنگی امور میں رہنمائی میں مصروف تھے۔

ای پیپر-دی نیشن