اقبال کا دور پھر سے شروع ہونے والا ہے: سفیر اسلم خان ‘ تقریب سے خطاب
کویت سٹی(نمائندہ خصوصی ) اقبال کی ایک بار پھر اہمیت بڑھتی جارہے آج ہم ایک ایسے دورسے گزررہے ہیں جہاں اقبال کادورپھر سے شروع ہورہاہے ۔ان خیالات کا اظہار کویت میں پاکستان کے سفیر محمد اسلم خان نے پاکستان بزنس کونسل اورہلیپ ڈیسک کے زیراہتمام یوم اقبال پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ برصغیر بحران کی کیفیت اور اسلامی دنیا ایک بحران کی کیفیت سے دوچار تھی اسی اثنا ء میں اللہ تعالی نے اقبال کی صورت مسلمانوں کو ایک رہنما ملا جس نے شاعری کے ذریعے لوگوں کے دلوں کو گرما دیا۔