پشاور: ہنڈی کاروبار کے خلاف کارروائی 5 ملزم گرفتار، ایک کروڑ سے زائد رقم برآمد
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے نے ہنڈی اور حوالہ کاروبار کے خلاف پشاور کے علاقے چوک یادگار میں کارروائی میں ایک کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد کرکے 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد الیاس کے مطابق برآمد رقم پاکستانی روپے، ڈالرز، یورو اور آسٹریلین کرنسی میں ہے۔ کارروائی نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے۔