• news

لاہور کراچی سٹاک مارکیٹ میں شدید منداسرمایہ کاروں کو 84 ارب روپے سے زائد خسارہ

کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر + کامرس رپورٹر)ملک کے سیاسی افق اور اقتصادی محاذ پر کوئی مثبت اطلاع نہ ہونے کے باعث کراچی سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل شدید مندا رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس بیک وقت 4نفسیاتی حدوں سے گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں84ارب94کروڑ روپے سے زائد کی کمی ہوئی، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت6.56 فیصد کم جبکہ67.32فیصدحصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، آئل اوربینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34359پوائنٹس کی بلند سطح بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا اور تیزی کے اثرات زائل ہوگئے۔ماہرین سٹاک کے مطابق امریکہ میں آئندہ ماہ شرح سود بڑھنے کے خدشات اور خام تیل کی عالمی قیمت میں 3 فیصد کی کمی کے اثرات کراچی سٹاک ایکس چینج کی سرگرمیوں پر بھی مرتب ہوئے۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 378.35 پوائنٹس کمی سے 33958.12 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر352کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 91کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ہوا، 237کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی ہوئی جبکہ 24 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں84ارب،94کروڑ55لاکھ 99 ہزار 474 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 72کھرب1ارب 91کروڑ 24 لاکھ 79ہزار 220روپے ہوگئی ۔منگل کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں20کروڑ52لاکھ73ہزار990شیئرز رہیں جو پیر کے مقابلے میں1کروڑ44لاکھ23ہزار760 شیئرزکم ہیں تھیں۔ دریں اثناء لاہور سٹاک ایکسچینج میں بھی منگل کے روز مندے کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر65کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا 4 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا 14 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔ جبکہ47کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس89.25پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5608.51 پر بندہو ا۔ مارکیٹ میں کل3لاکھ78ہزار200حصص کا کاروبارہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز4 لاکھ 65 ہزارحصص کا لین دین ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن