خراب موسم‘ پرواز 10 گھنٹے لیٹ ملتان سے لاہور پہنچ گئی
ملتان (صباح نیوز) ملتان ایئرپورٹ پر مسافروں کا احتجاج رنگ لے آیا۔ ملتان میں اتاری جانے والی نجی ایئرلائنز کی پرواز 10 گھنٹے کی تاخیر کے بعد لاہور کے لئے روانہ ہو ہی گئی۔ کراچی سے لاہور جانے والی پرواز کو ملتان ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔ مسافروں کو کبھی لاہور میں موسم کی خرابی وجہ بتائی گئی تو کبھی جہاز میں فنی خرابی کا کہا جاتا رہا۔ ایئرپورٹ حکام پہلے تو موسم کی خرابی کا بہانہ کرتے ہوئے مسافروں کو بسوں کے ذریعے لاہور جانے پر رضامند کرتے رہے وہ نہ مانے تو پھر طیارے میں فنی خرابی کا بہانہ بنایا۔