پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک کامیابی کے سفر پر گامزن ہے: محمد ایوب
لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ ایک صدی کا کامیاب سفر مکمل کرنے کی طرف گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب نے گلگت بلتستان سے رجسٹرار کوآپریٹوز گلگت بلتستان محمد امین کی سربراہی میں مطالعاتی دورہ پر آئے ہوئے کوآپریٹو اداروں کے نمائندہ وفد کو بینک کی کارکردگی کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بینک اس وقت سالانہ تقریباً 10 ارب روپے کے قرضہ جات تقسیم کررہا ہے اور جلد ہی متعدد نئے پراجیکٹ متعارف کروائے جارہے ہیں۔