حکومت زلزلہ متاثرین کی شکایت کے ازالہ کیلئے تیز رفتار اقدامات کرے: حامد رضا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بہار الیکشن کے نتائج مودی کیلئے نوشتہ دیوار ہیں۔ بہار میں ذلت آمیز شکست پر مودی اپنی انتہا پسندانہ پالیسیوں سے رجوع کریں۔ برفباری نے زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ حکومت زلزلہ متاثرین کی شکایات کے ازالہ کیلئے تیز رفتار اقدامات کرے۔ حکمران اپنے اثاثے ملک میں لائیں۔ عوام کے مسائل حل کرکے جمہوریت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔