پاک فوج دشمنوں کے دلوں میں کانٹے کی طرح کھٹکتی ہے: صاحبزادہ عبدالقدیر اعوان
لاہور (خبر نگار) پاک فوج دشمنان اسلام و پاکستان کے دلوں میں کانٹے کی طرح کھٹکتی ہے ان خیالات کا اظہار سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ اور تنظیم الاخوان کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ عبدالقدیر اعوان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الحمداللہ ہماری آرمی دنیا کی مانی ہوئی آرمی ہے۔ ابھی حال ہی میں انٹرنیشنل جو مشقوں کے مقابلے ہوتے ہیں جس میں مختلف ممالک کی آرمی حصہ لیتی ہے اس میں ہماری آرمی نے ٹاپ کیا۔