علامہ اقبال نے لبرل نہیں اسلامی نظریاتی مملکت کا خواب دیکھا تھا، ملی مجلس شرعی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ حکیم الامت علامہ محمد اقبال نے لبرل نہیں بلکہ اسلامی نظریاتی مملکت کا خواب دیکھا تھا، لبرل پاکستان کی بات کرنے والے اقبال کے نظریات سے انحراف کررہے ہیں، ملک دو قومی نظریے کی بنیاد پر قائم کیا گیا تھا جس کو حکمرانوں نے پس پشت ڈال دیا ہے، ملک میں غیروں کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ یہ بات مفتی محمدخان قادری،پروفیسر ڈاکٹر محمد امین و دیگر نے ایک بیان میں کہی۔