نئی حج پالیسی کی تیاری کیلئے ملک بھر کے 5 حاجی کیمپوں میں مشاورتی ورکشاپس منعقد کی جائیں گی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) نئی حج پالیسی کی تیاری کے لئے وزارت مذہبی امور ملک بھر کے پانچ حاجی کیمپوں میں مشاورتی ورکشاپس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے - پروگرام کے مطابق یہ مشاورتی ورکشاپس حاجی کیمپ کراچی میں 13 نومبر کو لاہور میں 21 نومبر‘ پشاور میں 24نومبر‘ اسلام آباد میں 26نومبر اور کوئٹہ میں 30نومبر کو دن 10بجے منعقد ہو گی۔